5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
چین میں زلزلے سے ہلاک ہونیو الوں کی تعداد1144 ہوگئی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8648 -
بیجنگ ... چین میں زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد11سو44 ہوگئی ہے?زلزلے سے 11 ہزار افراد زخمی ہوئے جبکہ4سو افراد اب بھی لاپتہ ہیں?حکام نے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا ہے ? چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کے شمال مغربی صوبے چن گھائی میں بدھ کو آنے والے زلزلے میں مرنے والوں کی تعداد 1ہزار 1سو 44 ہوگئی ہے ?زلزلے کے نتیجے میں 11 ہزار سے زائد افرادزخمی ہوئے ہیں جو مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں?متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اورخوراک سمیت دیگراشیائے ضروریہ پہنچانے کے کام میں تیزی آگئی ہے ?مقامی حکام کے مطابق تقریباً 4سو افرادتاحال لاپتا ہیں?امدادی کارکن عمارتوں کے ملبے میں ممکنہ طور پر زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کررہے ہیں ? ?چینی وزیراعظم وین جیا باؤ نے زلزلے سے متاثرہ علاقے کا اپنا دوروزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پورا ملک متاثرین کے غم میں برابرکا شریک ہے اور قوم اس آفت سے مل کر نمٹے گی ?