تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

بینظیربھٹوکے قتل کے تحقیقاتی کمیشن سے مکمل تعاون کیا،امریکا

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8647 -
واشنگٹن ... امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بینظیر بھٹو کا قتل پاکستانی عوام کے لیے سانحہ تھا?بینظیر بھٹو نے پاکستان کے جمہوری اداروں کے لیے اپنی جان دے دی?واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کی بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ افسوس ناک بات ہے کہ بینظیر بھٹو کی سیکورٹی میں کئی سطحات پر کمی تھی اور بدقسمتی سے انھیں وہ سیکورٹی نہیں دی گئی جس کی انھیں ضرورت تھی?بینظیر بھٹو کا قتل پاکستانی عوام کے لیے سانحہ تھا? انھوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کے لیے مدد جاری رکھیں گے? انھوں نے اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مندرجات پر براہ راست تبصرے کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر کے قتل کی تحقیقات کے لیے قائم اقوام متحدہ کے پینل سے امریکا نے مکمل تعاون کیا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.