5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
آئس لینڈ: آتش فشاں کی راکھ سے لاکھوں مسافر پریشان،پروازیں منسوخ
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8649 -
ریکجاوک…آئس لینڈ کے آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ یورپ بھر کی فضاؤں پرچھائی ہوئی ہے جس کے باعث ہزارو ں پروازیں منسوخ کردی گئیں اور لاکھوں مسافروں کو پریشانی کاسامنا ہے?مالی بحران کے شکار آئس لینڈ کے لیے آئی ایم ایف نے160ملین ڈالر قرض کی منظوری دے دی? آئس لینڈ میں آتش فشاں سے اٹھنے والی راکھ کے بادلوں کے سبب شمالی یورپ میں مسافر پروازیں بری طرح متاثر ہیں اور آئس لینڈ میں مالیاتی بحران مزید شدت اختیارکرگیا ہے جس سے نمٹنے کے لئے آئی ایم ایف نے160ملین ڈالر قرض کی منظورری دے دی ہے ?راکھ کے بادلوں کے باعث برطانیہ ،جرمنی،فرانس ، اٹلی اورہالینڈکے کئی ایرپورٹ بند ہیں اورسکیڑوں پروازیں معطل کردی گئی ہیں جس سے لاکھوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے? ماہرین کا کہنا ہے کہ راکھ کے بادلوں میں ریت، شیشے اور پتھر کے ذرات موجود ہیں جو جہازوں کے انجن کو جام کر سکتے ہیں?