تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کچھوے اور چوزے کی ناقابل یقین کی دوستی

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8649 -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…یہ دوستی ہم نہیں چھوڑیں گے یہ بول تو ہر کسی کی زبان پر کبھی نا کبھی ضرور آئے ہونگے لیکن اس کی مثالیں حقیقی زندگی میں بھی اکثر و بیشتر انسانوں کے حوالے سے سامنے آتی رہتی ہیں?یہاں پر لیکن کسی انسانی جوڑی کی بات نہیں کی جارہی بلکہ یہ کہانی برطانوی کاؤنٹی ڈیون کے ایک فارم ہاؤس پر موجود کچھوے اور چوزے کی دوستی کی ہے?36سالہ کچھواSamanthaاورایک ہفتے کے چوزےBonnieکی دوستی اتنی گہری ہے کہ یہ دونوں ایک دوسرے سے جدا ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتے ?یہ دونوں دوست رات کو گرمائی کے حصول کے لیے ایک ہی لیمپ استعمال کرتے ہیں جس نے ان دونوں کی ملاقات کو گہری دوستی کا روپ دے دیا? دن کے وقت ان دونوں دوستوں کو ساتھ گھومتے پھرتے دیکھا جاسکتا ہے جہاں چوزا بڑے مزے سے کچھوے کے مضبوط خول پر چڑھا سواری کے مزے بھی لوٹ رہا ہوتا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.