5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
شناختی کارڈ ،اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈ کے طور پر استعمال ہوسکے گا،نادرا
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8650 -
کراچی …نادرا کے چیئرمین علی ارشد حکیم نے کہا ہے کہ نادرا اسمارٹ کارڈ جاری کرے گاجس میں کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کو بطور اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈ کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا? نادرا کے چیئرمین علی ارشد حکیم نے برانچ لیس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نادرا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کو بطور اے ٹی ایم اور ڈیبٹ کارڈ کے طور پر استعمال میں لانے کیلئے کام کررہا ہے? انہوں نے کہا کہ اسمارٹ کارڈ کا خیال مالاکنڈ میں دہشت گردی سے متاثر ہونیوالے بے گھر افرادکی مالی معاونت کی فراہمی سے لیا گیا ہے?علی ارشد حکیم کا کہنا تھا کہ اسمارٹ کارڈ کے لیے قومی شناختی کارڈ میں ایک خصوصی چپس کا اضافہ کیا جائے گاجس کے بعداسے کیش کارڈ کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا?انہوں نے مزید کہا کہ اگربینکوں کوتصدیق پر زائد لاگت آرہی ہے تو نادرا اسے ختم کرنے پر بھی غور کرسکتی ہے?