5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اکشے کمار میر ے رول ماڈل ہیں :لارا دتا
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8650 -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ اداکارہ اور سابقہ مس یونیورس لارادتا نے بالی وڈ کے ایکشن اسٹار اکشے کما رکو اپنا رول ماڈل قر ار دیا ہے?اداکارہ لارادتا کا کہنا ہے کہ اکشے کمار بہترین اداکار ہونے کے ساتھ ان کے لیے رول ماڈل کی حیثیت بھی رکھتے ہیں?اکشے کما ر کے ساتھ اپنی پہلی فلم ”انداز“ سے لے کر ”ہاوس فل“تک کئی فلموں میں ساتھ کام کرنے والی لارادتا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اکشے کما ر کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں اوراب انہیں اکشے کمار کے ساتھ اپنی نئی آنے والی فلم ”ہاوس فل“ کا شدت سے انتظار ہے ?واضح رہے کہ اکشے کمار اور لارا دتا کی نئی آنے والی فلم ”ہا وس فل“ 30اپریل کو نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی?