تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

موبائل بینکاری سے بینکنگ اخراجات 60گنا کم ہوسکتے ہیں، سلیم رضا

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8650 -
کراچی …گورنر اسٹیٹ بینک سید سلیم رضا نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر موبائل بینکاری یا تھرڈ پارٹی ذرائع استعمال کرنے سے بینکاری لاگت میں30 گنا کمی ہوتی ہے جبکہ پاکستان میں یہ اخراجات60گنا کم ہوتے ہیں?گورنر اسٹیٹ بینک سید سلیم رضا نے برانچ لیس بینکاری کانفرنس کے افتتاح پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اس وقت4ارب افراد بینکاری نظام کو استعمال نہیں کررہے ہیں جبکہ پاکستان میں صرف12 فی صد افراد بینکاری ذرائع استعمال کرتے ہیں?گورنر کا کہنا تھا پاکستان میں بینکاری صنعت کی وسعت کے لیے برانچ لیس بینکاری ضروری ہے اور تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ موبائل بینکاری یا تھرڈ پارٹی ذرائع استعمال کرنے سے بینکاری لاگت میں30 گنا کمی ہوتی ہے جبکہ پاکستان میں یہ اخراجات60گنا کم ہوں گے? گورنر نے مزید کہا کہ پاکستان میں تین سطحی برانچ لیس بینکاری کی جارہی ہے،جس میں موبائل فون آپریٹر، بڑے بینکس اورریٹیل مائکرو فنانس شامل ہیں جبکہ پاکستان جنوبی ایشیا کا واحد ملک ہے جس نے برانچ لیس بینکاری کے رہنما اصول جاری کیے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.