5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سردار مہتاب عباسی کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8651 -
اسلام آباد…مسلم لیگ ن کے سردار مہتاب عباسی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے? انہوں نے اپنا استعفی? مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کو بھجوادیا ہے? استعفے کے ساتھ بھیجے گئے خط میں انہوں نے کہا ہے چونکہ وہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے اسی لئے وہ اپنا استعفی? میاں نواز شریف کو بھجوارہے ہیں? واضح رہے کہ صوبہ سرحد کے نام کی تبدیلی کے حوالے سردار مہتاب عباسی کو اعتراض تھا اور انہوں نے قومی اسمبلی میں صوبہ سرحد کا نام خیبر پختونخواہ رکھنے کی ترمیم کے حق میں ووٹ بھی نہیں دیا تھا?