5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
شعیب ملک کے اہل خانہ آج شام وطن واپس پہنچ رہے ہیں
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8651 -
لاہور…شعیب ملک کے اہلخانہ آج شام وطن واپس پہنچ رہے ہیں، شعیب ملک پیر کو پاسپورٹ واپس ملنے کے بعد21اپریل تک وطن واپس آسکیں گے? شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی کیلئے بھارت جانیوالے شعیب کے اہل خانہ آج صبح حیدرآباد دکن سے دہلی پہنچے جہاں سے وہ آج شام چھ بجے لاہورپہنچیں گے? شعیب ملک کے بہنوئی عمران ظفر ملک نے بھارتی میڈیا کو روانگی سے قبل بتایا کہ شعیب ملک کا پاسپورٹ پیر کو ملنے کی امید ہے کس کے بعد وہ21 اپریل تک پاکستان آسکیں گے? آج یا کل ولیمے کی تاریخ کا اعلان بھی کردیا جائے گا، تقریب پنجابی انداز میں ہوگی جس میں بھارت سے بھی لوگوں کی شرکت متوقع ہے?