5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ملک میں بجلی کاشارٹ فال 5ہزار میگاواٹ سے زائد برقرار
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8651 -
لاہور…ملک میں بجلی کاشارٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ سے زائد برقرارہے ?لاہور سمیت پنجاب بھر میں بدترین غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گھریلو اورصنعتی سرگرمیاں بری طرح متاثرہورہی ہیں?پیپکو کے تمام تراعلانات کے باوجود بجلی کی پیداوار دس ہزارمیگاواٹ سے بڑھ نہیں سکی? گرمی کی وجہ سے ڈیمانڈکئی گنا بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے گھریلو صارفین کو گیارہ اورصنعتی سیکٹرکو آٹھ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کاسامناہے?لاہور میں کئی روز سے تاجروں اورشہریوں نے مظاہروں کاسلسلہ شروع کررکھاہے تاہم ابھی تک پیپکو کی طرف سے کوئی ریلیف نظرنہیں آیا اورآئندہ چندروز بھی یہی صورتحال برقراررہے گی? پیپکو حکام کاکہناہے کہ بڑھتی ڈیمانڈکی وجہ سے یہ صورتحال پیش آرہی ہے ،تاہم اکیس اپریل تک کئی بند پاورپلانٹس کے دوبارہ چلنے سے ،شارٹ فال میں پندرہ سومیگاواٹ تک کمی آجائے گی اورحالات بہترہوجائیں گے?