تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ممبئی حملہ کیس: اجمل قصاب اور فہیم انصاری کے وارنٹ گرفتاری جاری

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8652 -
راولپنڈی…راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے ممبئی حملہ کیس میں بھارت میں قید اجمل قصاب اور فہیم انصاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں?ذرائع نے جیونیوز کو بتایا ہے کہ خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ممبئی حملہ کیس کی سماعت کے ایف آئی اے کو اس مقدمہ میں مطلوب اجمل قصاب اور فہیم انصاری کی گرفتاری کی اجازت دیتے ہوئے وارنٹ جاری کئے گئے? ذرائع کا کہنا ہے کہ اجمل قصاب اور فہیم انصاری بھارت میں گرفتار ہیں اس لئے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد ، ان کے نہ پکڑے جانے کی صورت میں انہیں اشتہاری قرار دیا جائے گا ، ممبئی حملہ کیس میں راول پنڈی کی اڈیالہ جیل میں پہلے ہی سات ملزم گرفتار ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.