تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سب مل کر کام کرینگے،ایڈمرل نعمان بشیر

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8652 -
کاکول …پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نعمان بشیر نے کہا ہے کہ ملک کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں جن سے نمٹنے کیلئے اورملکی تحفظ کے لیے سب مل کر کام کررہے ہیں? پاکستان ملٹری اکیڈیمی کاکول میں121ویں کیڈٹس کورس کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی نے ملک کے سماجی اور معاشی نظام کو نقصان پہنچایا ہے?ایڈمرل نعمان بشیرنے کہاکہ ملکی دفاع کے لئے شہدا نے جان کا نذرانہ دیااوروہ بھی ملک کی خودمختاری اور آزادی کیلئے ہرقربانی دینے کو تیار ہیں? انہوں نے خواتین کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دفاع وطن کیلئے قوم کی بیٹیاں بھی پیش پیش ہیں?پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس میں سینئرانڈرآفسیر طلال طارق نے ”سورڈ آف آنر“ جبکہ سینئرانڈرآفسیر بلال اکبرنے صدارتی گولڈمیڈل“حاصل کیا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.