5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کوہاٹ میں خودکش بم دھماکوں پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8652 -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کوہاٹ میں متاثرین کے کیمپ میں خودکش بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اوراس دہشت گردی کے نتیجے میں درجنوں معصوم وبے گناہ افرادکے جاں بحق ہونے پردلی افسوس کا اظہارکیا ہے?اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جو عناصرخودکش حملوں،بم دھماکوں اور دہشت گردی کی دیگر کارروائیوں کے ذریعے معصوم وبے گناہ کلمہ گومسلمانوں کاخون بہا رہے ہیں وہ مسلمان توکجاانسان بھی کہلانے کے مستحق نہیں بلکہ ایسے عناصر انسانیت کے کھلے دشمن ہیں اورانسانیت پر یقین رکھنے والے ہرفردکوان انسانیت دشمن عناصر اوران کے حامیوں کے خلاف متحد ہوجانا چاہیے? الطاف حسین نے دہشت گردی کے واقعہ میں شہیدہونے والے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیا اوردعاکی کہ اللہ تعالی? جاں بحق ہونے والے افرادکوجنت الفردوس میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطا فرمائے?انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی ?