5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بلیک واٹر کے سابق صدر پر قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں فردِ جرم عائد
NoImage -
واشنگٹن…جنگ نیوز…امریکہ کی نجی سکیورٹی فرم بلیک واٹر کے سابق صدر پر آتشیں اسلحہ کے وفاقی قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں فردِ جرم عائد کردی گئی ? بلیک واٹر کے سابق صدرگیری جیکسن اور کمپنی کے چار اور سابق عہدے داروں پرجن الزامات کے تحت فردِ جرم عائد کی گئی ہے، اْن میں رجسٹر کرائے بغیر آتشیں ہتھیار رکھنے اور عدالت میں غلط بیانات دینے کے الزامات شامل ہیں?عراق اور افغانستان میں ہلاکتوں کے سلسلے میں بلیک واٹر کے خلاف چھان بین جاری ہے? کمپنی کے اہلکاروں پر 2007 میں 17 غیر مسلح عراقی عام شہریوں کو ہلاک کرنے کے الزامات بھی عائد ہیں?اس سے قبل افغان حکام نے 2009 میں بلیک واٹر سے وابستہ دو ٹھیکے داروں کو دو عام افغان شہریوں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا?جیکسن پچھلے سال بلیک واٹر سے الگ ہوگیا تھا ، جس کا نام اب بدل کرزی سروسز ہوگیا ہے?