5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بینظیر بھٹو قتل سے متعلق بہت سارے سوالیہ نشان رہ گئے ہیں،نوازشریف
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8653 -
لاہور…مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹوکے قتل سے متعلق بہت سارے سوالیہ نشان رہ گئے ہیں، ابھی تک تمام سوالوں کے جواب نہیں ملے،جن میں ایک یہ بھی ہے کہ بے نظیرکی شہادت کی جگہ جلدی میں کیوں دھوئی گئی?لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مفاد پرست ٹولے نے ہزارہ میں آگ لگائی،پاکستان کونقصان پہنچاکراپنی سیاست چمکائی جارہی ہے، ملک کے وسیع مفاد میں اے این پی کی بات مانی? انہوں نے کہا کہ میری سیاست اگر داو پر لگتی ہے توسوبار لگے،لیکن ملک کو داؤ پر نہیں لگنا چاہئے?مہتاب عباسی کے استعفے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہمہتاب عباسی نے سرحدکے نام پرجلدبازی نہ کرنے کاکہاتھا،مجھے اس بات کا بھی خیال ہے کہ ان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں، ان کے استعفے کے حوالے سے استعفے موصول ہونے کے بعد بات کرونگا? عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے زراعت،انڈسٹریزاوربرآمدات متاثرہورہی ہیں،حکومت2سال میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلیے بہت کچھ کرسکتی تھی?رینٹل پاور کے حوالے میاں نوازشریف نے کہا کہ ایسے ہرکام کی مخالفت کریں گے جس سے کرپشن کی بو آرہی ہو?انہوں نے کوئٹہ اور کوہاٹ میں ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت بھی کی?