تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

عوام کوصحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم

NoImage -
اسلام آباد. . . . .جنگ نیوز. . . . . وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ عوام کوصحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، مالی مشکلات کے باوجود صحت کے شعبے کیلئے فنڈز میںآ ئندہ5سال کے دوران تین گنا اضافہ کیا جائے گا،زچہ بچہ کی شرح اموات کم کرنے اورعلاج معالجے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جائیں گے،2012ء تک 12ہزار کمیونٹی مڈ وائیوز بھرتی کی جائیں گی? وہ وزیراعظم سیکرٹریٹ میں نوزائیدہ بچوں کو علاج کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے قومی مہم”سب بچے سب لوگ“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے? تقریب میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹرمہرین رزاق بھٹو ”سیو دی چلڈرن“ کے کنٹری ڈائریکٹر ڈیوڈ رائٹ اور زچہ بچہ کی صحت کے قومی پروگرام کے نیشنل پروگرام مینجر ڈاکٹرفاروق اختر کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ ، سفارتکاروں اورصحت کے شعبے سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی? وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے کونے کونے میں صحت کی معیارتی سہولتوں کی فراہمی ہمارا اولین مقصد ہے اور اس بات کویقینی بنائیں گے کہ کوئی بھی بچہ صحت کی سہولتوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے جاں بحق نہ ہو?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.