5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اسلام میں جوہری ہتھیاروں کا استعمال حرام ہے ، خامنہ ای
NoImage -
تہران. . . . .جنگ نیوز. . . . .ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسلام میں جوہری ہتھیاروں کا استعمال حرام ہے اور ایران نے کبھی اس کی حمایت نہیں کی? یہ بات انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہی جو ہفتے کو ایرانی صدر احمد نژاد کی طرف سے بلائی گئی دو روزہ جوہری کانفرنس کے آغاز میں پڑھا گیا? انہوں نے کہاکہ ہمارا مذہب جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی اجازت نہیں دیتا اور نہ ہی ایران جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤمیں ملوث ہے? انہوں نے کہاکہ صرف امریکہ جوہری جرائم میں ملوث ہے اور پوری دنیا میں جوہری دہشت گردی کررہا ہے? آیت اللہ خامنہ ای نے کہاکہ ایک طرف تو انڈیا ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے لئے بعض ممالک کے خلاف ڈھنڈورا پیٹ رہا ہے جبکہ دوسری جانب وہ اس حوالے سے بذات خود کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھا رہا?