تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

لوڈشیڈنگ کاواحدحل بچت ہے، راجاپرویزاشرف

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8653 -
اسلام آباد. . . . . . .وفاقی وزیرپانی وبجلی راجاپرویزاشرف نے کہاہے کہ لوڈ شیڈنگ کا واحد حل بجلی کی بچت ہے، ہفتے میں دوچھٹیاں اورشام سات بجے دکانیں بندکرنے کی تجاویزپرغورکیاجارہاہے?ان کاکہناہے کہ تعیناتیوں اورتبادلوں میں اگرسیاسی اثرورسوخ سے مداخلت نہ کی جائے تووہ ایک ماہ میں بجلی چوری ختم کراسکتے ہیں? اسلام آبادمیں غلام مصطفی شاہ کی صدارت میں ہونے والے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی کے اجلاس میں راجاپرویزاشرف نے بتایاکہ ایک سوبتیس فیکٹریاں بجلی چوری میں پکڑی گئی ہیں ، ان کے مالکان کے نام کے اشتہارات دیئے جائیں گے? شارٹ فال کی بڑی وجہ ڈیموں میں کم پانی کی وجہ سے ناقص ہائیڈرو پاورپیداوار ہے ? اس موقع پر ایم ڈی پیپکو نے بتایا کہ اس سال کرائے کے بجلی گھروں اورآئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار میں35 سو میگا واٹ بڑھ جائے گی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.