تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کے ایس ای میں اس ہفتے تیزی ،انڈیکس10ہزار6سو کی سطح سے اوپر بند

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8654 -
کراچی. . . . . . .کراچی اسٹاک ایکسچینج میں اس ہفتے تیزی رہی اور انڈیکس اگست 2008کے بعد پہلی مرتبہ دس ہزار چھ سو پوائنٹس کی سطح سے اوپر بند ہوا ?اس ہفتے مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا اور سرمایہ کار انرجی اسٹاکس اور کم مالیت کے شیئرز کی خریداری میں سرگرم نظر آئے ?غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے اس ہفتے بھی حصص کی خریداری کا سلسلہ جاری رہنے کے باعث کے ایس ای100 انڈیکس72 پوائنٹس اضافے کے ساتھ دس ہزار659 پوائنٹس پر بند ہوا جو اگست2008 کے بعد انڈیکس کی بلند ترین سطح ہے ?نمایاں کاروبار ٹی آر جی پاکستان اور ورلڈ کال کے حصص میں ہوا? اس ہفتے جمعرات کے روز کاروباری حجم چالیس کروڑ50 لاکھ شیئرز کی سطح پر بھی دیکھا گیا جو چھ ماہ بعد اس کی بلند ترین سطح ہے ? دوسری جانب اس ہفتے کے ایس ای تھرٹی انڈیکس22 پوائنٹس اضافے کے ساتھ دس ہزار877 پوائنٹس پر بند ہوا ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.