تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

غلام حسین پٹنی ورلڈ جونیئر باکسنگ کیلئے ریفری جج نامزد

NoImage -
کراچی. . . . . شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر. . . .آئبا نے پاکستان کے سابق انٹرنیشنل باکسر غلام حسین پٹنی کو آذربائی جان کے شہر باکو میں 22 اپریل سے 2 مئی تک ہونے والی آئبا یوتھ ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ کیلئے ریفری/ جج نامزد کیا ہے? جنگ سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ریفری جج کیلئے نامزد ہونا ملک اور میرے لئے فخر کی بات ہے، اپنے فرائض پوری دیانت داری اور تندہی سے انجام دوں گا? انہوں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کیلئے پیر اور منگل کی رات آزر بائی جان روانہ ہوں گا جہاں 100 سے زائد ممالک کے باکسرز شرکت کریں گے? پاکستانی ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 21 اپریل کو روانہ ہوگی جس میں چار باکسرز، ایک کوچ اور ایک منیجر شامل ہیں? غلام حسین پٹنی اس سے قبل 2004 میں ایتھنز اولمپکس کے دوران ریفری جج کے حیثیت سے شرکت کرچکے ہیں اس کے علاوہ بنکاک میں ایشین گیمز، برونائی میں ساؤتھ ایسٹ ایشین گیمز، کوریا میں دوسرے اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈز، جاپان میں ایسٹ ایشین گیمز میں بھی ریفری جج کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں? پاکستان کی جانب سے ایشین گیمز سیول، جکارتہ پریزیڈنٹ کپ، کنگز کپ بینکاک میں باکسر کی حیثیت مقابلوں میں شرکت کی اور جکارتہ میں برانز میڈل حاصل کیا? قومی ٹیم کے کوچ کی حثیت سے بھی اپنی خدمات انجام دیں? ایران، آزر بائی جان، فلپائن میں پاکستانی ٹیم کے کوچ کی خدمات انجام دیں? 23 انٹرنیشنل مقابلوں میں ریفری جج اور چار انٹرنیشنل ایونٹس میں جیوری جج کی حیثیت سے شرکت کی? غلام حسین پٹنی 2005 میں کے پی ٹی باکسنگ ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے کام کر رہے تھے لیکن باکسروں کے حقوق کے لیے مظاہرہ کرنے پر انہیں برطرف کر دیا اور تا حال وہ بیروگار ہیں? کے پی ٹی کے کئی لوگوں نے ان سے ملازمت پر بحالی کا وعدہ کیا لیکن پورا نہیں ہوا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.