5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
وکلا بلا جواز ہڑتال یا احتجاج نہ کریں، چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8654 -
اسلام آباد. . . . . . .لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس خواجہ شریف نے کہا ہے کہ وکلا بلا جواز ہڑتال یا احتجاج نہ کریں ، اس سے سائلین کو مشکلات کاسامناکرناپڑسکتا ہے?اسلام آباد میں قومی جوڈیشل کانفرنس اختتام پذیرہوگئی ، اس سے خطاب میں جسٹس چودھری اعجازکاکہناتھاکہ قوم میں بہت جان ہے، اس ملک کا بیوروکریٹ 1959- 60 والا بننے والا ہے? جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہاکہ عدلیہ میں کرپشن کی وجہ بے حسی ہے، جو ادارہ ظلم و استبداد سے بچانے کے لئے ہے ، اسی کے ذریعے ظلم جاری ہے?جسٹس انور ظہیرجمالی کاکہناتھاکہ پہلی سماعت پرہی سائل کو فوری ریلیف نہ دینابھی کرپشن ہے?