5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
یورپ ، امریکا کی فلائٹس متاثر ، پی آئی اے کوچار ارب روپے کا نقصان
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8654 -
کراچی. . . . . . .آئس لینڈ میں آتش فشاں سے اٹھنے والے گرد و غبار کے بادلوں کے باعث پیدا ہونے والے فضائی بحران سے قومی ائیرلائن بھی شدید متاثر ہورہی ہے، پی آئی اے حکام کے مطابق ایرلائن کواب تک تقریباچار ارب روپے کا نقصان ہوچکاہے ?آج مسلسل تیسرے دن بھی پی آئی اے کو یورپ اور شمالی امریکاکیلئے جانے والی14 پروازیں منسوخ کرنا پڑیں ان میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان12پروازیں شامل ہیں ، پی آئی اے حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ آئندہ پیر تک یورپ اور امریکا کیلئے پروازیں شروع ہونے کا امکان نہیں ہے ، پیر کی شام صورتحال کا جائزہ لے کر پروازوں کی بحالی کا فیصلہ کیا جائے گا، حکام کا کہنا ہے کہ برطانیہ کیلئے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن سب سے منافع بخش ہے، ان کا کہنا تھاکہ پروازیں متاثر ہونے سے پی آئی اے کواب تک پسنجر سروسز کے علاوہ کارگوسروسزمیں بھی تقریبا چار ارب روپے کی آمدنی کا نقصان ہوچکا ہے?