تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

آنجہانی پولش صدر اور دیگر95 افراد کی آخری رسومات

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8655 -
وارسا. . . . . . .وارسا میں آنجہانی پولش صدر اور دیگر95 افراد کی آخری رسومات ادا کی جارہی ہیں?تقریبات میں تقریبا ایک لاکھ سے زائد پولش شہری موجود ہیں?پولینڈ کے صدر،انکی اہلیہ اور دیگر اعلی سطح کی حکومتی شخصیات ایک ہفتے قبل روس میں طیارے کے ایک حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے?ان افراد کی آخری رسومات پولینڈ کے دارالحکومت وارسا کے تاریخی پل سوڈسکیPilsudskiاسکوئر میں ادا کی جارہی ہیں?ان تقریبات میں1 لاکھ سے زائد افراد شریک ہیں?اس موقع پر ٹھیک اس وقت سائرن بجایا گیا جب ایک ہفتے قبل صدر کا طیارہ روس میں خراب موسم کے باعث درختوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا تھا?پولش صدر اور ان کی اہلیہ کو اتوار کو سپرد خاک کیا جائے گا? پولش ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ آئس لینڈ کے آتش فشاں سے راکھ کے بادلوں کے سبب فضائی سروس بند رہے گی جس کے سبب اتوار کو ہونے والی تقریبات میں امریکی صدر بارک اوباما،روسی صدر دیمتری میدووف اور دیگر عالمی رہنماؤں کی شرکت مشکوک نظر آرہی ہے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.