5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اقوام متحدہ امریکا کی آئی اے ای اے میں رکنیت معطل کرے، ایران
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8655 -
تہران. . . . . . . .ایران نے امریکا کو دنیا کا واحد ایٹمی مجرم قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ سے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی میں امریکا کی رکنیت معطل کرنے ، سلامتی کونسل اور ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں تبدیلیاں لانے کا مطالبہ کیا ہے ? تہران میں دو روزہ ایٹمی تخفیف اسلحہ کانفرنس کے آغاز پر اپنے پیغام میں ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا کہ اسلام میں ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال حرام ہے ? پوری دنیا میں صرف امریکا ہی ایسا ملک ہے جس نے ایٹمی جرم کا ارتکاب کیا ہے ? دنیا کا واحد ایٹمی مجرم اب جھوٹ بولتے ہوئے خود کو ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے مخالف ملک کے طور پر پیش کررہا ہے جبکہ اِس سلسلے میں اُس نے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کئے ? ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے افتتاحی خطاب میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سے امریکا سمیت ایٹمی ہتھیار رکھنے والے تمام ملکوں کی رکنیت معطل کرنے کا مطالبہ کیا ? انہوں نے کہا کہ ایک آزاد بین الاقوامی گروپ قائم کیا جائے جو ایٹمی اسلحے میں کمی اور ایٹمی پھیلاؤ روکنے کی منصوبہ بندی اور نگرانی کرے ? ایٹمی تخفیف اسلحہ کانفرنس میں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور اقوام متحدہ کے اہل کار شرکت کررہے ہیں ?