تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ایم کیوایم لاہور، ملتان ،راولپنڈی میں25اپریل کوبیک وقت کنونشن منعقد کریگی

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8655 -
لاہور. . . . .. . . .کراچی کے سابق ناظم اورایم کیو ایم کے رہنما مصطفی ? کمال نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر کنونشن کی اجازت نہ ملنے پر اب لاہور، ملتان اورراولپنڈی کے آرٹس کونسل ہالزمیں25اپریل کو بیک وقت کنونشن منعقد کیے جائیں گے جن سے قائد تحریک الطاف حسین ٹیلی فونک خطاب کرینگے?لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق ناظم کراچی مصطفے? کمال نے کہا کہ حکومت پنجاب نے ایم کیوایم کو مینار پاکستان پر کنونشن منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی ، اس کنونشن میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع تھی ? ان کا کہناتھا کہ25اپریل کو الحمرا ہال لاہور، راولپنڈی اورملتان آرٹس کونسلز میں بیک وقت کنونشن منعقد ہوں گے ? ان کا کہناتھا کہ ایم کیو ایم مظلوم اور متوسط طبقے کی جماعت ہے، پنجاب میں ممبر شپ مہم حوصلہ افزارہی ہے اور لوگوں نے بڑی تعداد میں ایم کیو ایم کی رکنیت حاصل کی ہے ?ان کا کہناتھا کہ ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات میں ضلعی ناظم کے لیے اپنا امیدوار کھڑا کریگی ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.