تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

چین:زلزلے سے ہلاک ہونیوالوں کی تعداد1400 سے زائدہو گئی

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8655 -
بیجنگ ... چین میں زلزلہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 14 سو سے زائدہو گئی جبکہ زلزلہ سے 12 ہزار افراد زخمی ہوئے اور 3سو سے زائدتاحال لاپتا ہیں ? چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کے شمال مغربی صوبے چن گھائی میں بدھ کوآنے والے زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1ہزار 4سو 84 ہوگئی ہے ?زلزلے کے نتیجے میں 12ہزار سے زائد افرادزخمی ہوئے ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے?رپورٹ کے مطابق 13ہزار ریسکیو اہلکار متاثرہ علاقے میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں تاکہ تباہ شدہ عمارتوں کے ملبہ تلے دبے زیادہ سے زیادہ افراد کوزندہ نکالا جاسکے تاہم اب کسی کے زندہ بچ جانے کی امیدیں دم توڑتی جارہی ہیں ?مقامی حکام کے مطابق تقریباً 3سو سے زائد افرادتاحال لاپتا ہیں ? چین کے صدر ہوجن تاؤ وینزویلا اور چلی کا دورہ ملتوی کرکے دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے ہیں جبکہ تبت کے جلاوطن رہنما اور بدھوؤں کے روحانی پیشوا دلائی لامانے چینی حکام سے درخواست کی ہے کہ انہیں زلزلے سے متاثرہ علاقہ کا دورہ کرنے کی اجازت دی جائے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.