تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

یوگنڈا :دنیا کے سب سے کم عمر بادشاہ نے تخت سنبھال لیا

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8655 -
کمپالا ... یوگنڈا میں دنیا کے سب سے کم عمر بادشاہ نے 18 سال کا ہونے پر تخت سنبھال لیا?اویو نیمبا کی تاج پوشی تین سال کی عمر میں ہوئی تھی? مگر انہوں نے مغربی یوگنڈا کے بٹورو قبائل کی ٹُورو نامی سلطنت کا تخت اب اٹھارہ سال کی عمر کو پہنچ کر سنبھالا ہے? پہاڑ کے اوپر بنے محل میں نو عمر بادشاہ کی تخت نشینی کی تقریب ہوئی? جس میں ہزاروں افرادنے شرکت کی? یوگنڈا کے صدر یوویری موسے وینی مہمان خصوصی تھے? لیبیا کے صدر معمر قذافی کو بھی تقریب میں شرکت کرنا تھی مگر وہ نہ پہنچ سکے? 1995 میں اویو تین سال کی عمر میں دنیا کے سب سے کم عمر بادشاہ اس وقت بنے جب والد کی وفات کے بعد حکمرانی کا تاج ان کے سر پرسجایا گیا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.