5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کوئٹہ: نامعلوم افراد نے کیبل کاٹ دیں، نجی چینلز کی نشریات معطل
NoImage -
کوئٹہ ... کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے کیبل کاٹ دینے سے شہر کے بیشتر علاقوں میں نشریات معطل ہوگئیں?کیبل اپریڑزایسوسی ایشن بلوچستان کے جنرل سیکرٹری عامر اقبال پراچہ نے بتایا کہ پیمرا نے کیبل کا غیرقانونی طور پرکام کرنے والے ایک شخص کے کیبل کاٹ دئیے جس کے ایما پرمبینہ طور پر شہر کے کئی علاقوں میں کیبل کی تاریں کاٹ دی گئیں?جس کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں میں کیبل کی نشریات معطل ہوگئیں اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا?انہوں نے کہا کہ کیبل تاروں کی چوری کا مقدمہ درج کرانے کیلئے سٹی تھانے گئے تاہم پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا? تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے دفعہ 427کے تحت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ?اس سلسلے میں پیمرا کے فیلڈ انسپکڑ شاہد احمد نے تصدیق کی کہ پیمرا نے فاطمہ جناح روڈ پر بغیر لائنس کے کام کرنے والے ایک شخص کی کیبل کاٹ دی ہیں?