تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ڈیرہ غازی خان میں ٹریکٹر فیکٹری میں آتشزدگی

NoImage -
ڈیرہ غازی خان ... ڈیرہ غازی خان میں ٹریکٹر فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث فیکٹری کا بڑا حصہ تباہ ہوگیا تاہم سات گھنٹے کی کوشش کے بعد ریسکیونے آگ پر قابوپالیاریسکیو1122 کے مطابق سخی سرور روڈ پر واقع ملک کا سب سے بڑا ٹریکٹر فیکٹری کو شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے پہلے مرحلے میں پینٹ اور سمبلنگ یونٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا بعدازاں آگ نے فیکٹری کے دوسرے حصو ں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے فیکٹری کا بڑا حصہ جل کر تباہ ہوگیا جس کے بعد ریسکیو1122 کے آٹھ فائربریگیڈ کی گاڑیوں اور فائرفائٹر نے سات گھنٹے کی طویل آپریش کے بعد آگ پر قابو پالیا اور فیکٹری کو مکمل جلنے سے بچالیا اس دوران ریسکیو1122 کے تین اہلکار دھویں کی شدت اور دم گھٹنے کے باعث بے ہوش ہوگئے جنہیں طبی امداد دی گئی

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.