5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
خواتین میں فطری طور پر موٹاپے کا ڈرموجود ہوتا ہے،رپورٹ
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8656 -
واشنگٹن ... امریکی سائنسی ماہرین نے ایک حالیہ تحقیق سے انکشاف کیا ہے کہ خواتین میں قدرتی اور فطری طور پر موٹاپے کا ڈرموجود ہوتا ہے?ماہرین کے مطابق موٹا یا فربہ نظر کا آنے کا خدشہ مردوں کی بہ نسبت خواتین میں ایک فطری عنصر کی طرح موجود ہے?خواتین جب اپنے سامنے کسی فربہ خاتوں کو دیکھتی ہیں تو ان کے اندر فطری طور پر منفی ، ناگواریت اور کراہیت والے اثرات اور جذبات پیدا ہوتے ہیں ?خواتین کےMRIاسکینز کے ذریعے ترتیب دیے گئے نتائج کے تحت فربہ خواتین کو دیکھ کر ان کے دماغ میں پیدا ہونے والے ردِعمل جانچے گئے جس سے موٹاپے کے بارے میں ان کے فطری خدشات نمایاں ہوئے جبکہ مردوں کےMRIاسکینز میں ایسا کوئی ردِعمل نمایاں نہیں ہوا?