5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کوہاٹ:صدر تھانے پر خودکش حملے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8656 -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کوہاٹ میں صدر تھانے کی عمارت پر خودکش بم حملہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوربم دھماکہ میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے?ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ گذشتہ روز بھی سفاک دہشت گردوں نے کوہاٹ میں بے گناہ افراد کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر درجنوں افراد کو ہلاک و زخمی کردیا تھا اور آج ایک مرتبہ پھر کوہاٹ کے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے?انہوں نے کہا کہ اپنے گھناؤنے عزائم کی تکمیل کے لئے بے گناہ شہریوں کو خاک و خون میں نہلانے والے انسانیت کے کھلے دشمن ہیں?الطاف حسین نے صدر اور وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ کوہاٹ میں دہشت گردی کی تازہ لہر کا فوری نوٹس لیا جائے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں?انہوں نے دہشت گردی کے واقعے میں شہیدہونے والے افرادکے لواحقین سے دلی ہم دردی کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی? جاں بحق ہونے والے افرادکوجنت الفردوس میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطا فرمائے?انہوں نے بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی?