تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کوہاٹ:تھانہ صدر خودکش حملہ،ہلاکتوں کی تعداد7ہو گئی،26زخمی

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8656 -
کوہاٹ…کوہاٹ میں صدر تھانے کے باہر خوکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد سات ہو گئی ہے جب کہ دیگر 26 افراد زخمی ہیں?ذرائع کے مطابق کوہاٹ میں صدرتھانے کے باہر خودکش حملے میں ایک بچے سمیت سات افراد جاں بحق اور 26زخمی ہوگئے?زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں? دھماکے سے تھانے اور قریبی اسکول کی عمارتیں تباہ ہوگئیں?پولیس کے مطابق صبح سات بجکر پندرہ منٹ پرخودکش حملہ آور نے بارودسے بھری ڈبل کیبن پک اپ راولپنڈی روڈ پر علاقہ بلی ٹنگ چوک کے قریب واقع صدر تھانے کے باہر کھڑے ٹریکٹر سے ٹکرادی جس سے تھانے اور قریبی پرائمری اسکول کی عمارتیں تباہ ہوگئیں اور دھماکے میں ایک بچے سمیت سات افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے، جبکہ پانچ پولیس اہلکاروں سمیت 26زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے?دھماکے میں ڈھائی سو کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوا? جائے وقوعہ پر امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے? ڈی آئی جی عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ دھماکے قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن کا ردعمل ہو سکتے ہیں اور یہ کہ شواہدسے ثابت ہوتا ہے کہ دھماکوں میں قبائلی افراد شامل ہیں? انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور پولیس کو سیکیورٹی فورسز کا تعاون بھی حاصل ہے? ڈی پی او دلاور خان کے مطابق حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی تھانے سے ٹکرائی جب کہ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے سے 6 پولیس اہل کار بھی زخمی ہوئے? بم ڈسپوزل اسکواڈ کے حوالے سے بتایا گیا کہ دھماکے میں 250کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا?


















متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.