5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
آئی ایم ایف کو بتادیا فی الوقت بجلی کی قیمت بڑھانا مشکل ہوگا،قریشی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8657 -
اسلام آباد…وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو بتا دیا ہے کہ توانائی کے موجودہ بحران میں بجلی کی قیمت بڑھانا مشکل ہو گا اور یہ کہ امید ہے مئی کے پہلے ہفتے میں آئی ایم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پاکستان کو قرض کی اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی جائے گی?ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان ایرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کیا ?وزیر خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن میں جوہری سیکیورٹی سربراہی اجلاس میں امریکا سمیت پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان کے جوہری اثاثے محفوظ ہاتھوں میں ہیں ? ان کا کہناتھاکہ بے نظیرقتل پر اقوام متحدہ کے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ میں ناقص سیکیورٹی کی نشاندہی کی گئی ہے?صدرآصف زرداری اس رپورٹ پر قانونی ماہرین سے مشاورت کر رہے ہیں جس کے بعد پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو اعتماد میں لے کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ? ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر شاہ محمودقریشی نے کہا کہ انھوں نے امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن سے ملاقات میں ڈاکٹر عافیہ کا کیس اٹھایا تھا ?