تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

چاکلیٹ جگر کے مریضوں کیلئے فائدہ مند ہو سکتی ہے،تحقیق

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8657 -
میڈرڈ…سینٹرل مانیٹرنگ…اسپین کے سائنسی و طبی محقیقن نے ایک حالیہ تحقیق سے ثابت کیا ہے کہ چاکلیٹ جگر کے امراض میں مبتلا افراد کے لیے فائدہ مندثابت ہوسکتی ہے?ماہرین کے مطابق ڈاکٹروں کو چاہیے کہ جگر کی سختی،اس کے سکڑ جانے اور صلابتِ جگر جیسی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو ڈارک چاکلیٹ کھانے کا مشورہ ایک علاج کے طور پر دیا جائے?چاکلیٹ میں تکسیدی عوامل کو کو روکنے والا Flavanolsجُز پایا جاتا ہے جو کھانے کے بعد فشارِ خون،خون کی شریانوں کے پھٹنے اور جگر میں کھانے کے بعد بلد فشارِخون کا باعث بننے والے عوامل کی روک تھام کرتا ہے?جگر کے امراض میں مبتلا افراد پر کیے گئے چاکلیٹ کے اس تحقیقی تجربے سے ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ چاکلیٹ کے باعث ان کے امراض میں واضح کمی دیکھنے میں آئی اور چاکلیٹ کے استعمال نے ان کے جگر پر مثبت اثرات مرتب کیے?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.