تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کرپشن کے خاتمہ کو قومی ایجنڈا بنانا ہوگا ،چیف جسٹس آف پاکستان

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8657 -
اسلام آباد…چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمہ کو قومی ایجنڈا بنانا ہوگا ، تمام اداروں کو اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے اور محاذ آرائی نقصان دہ ہے ?اسلام آباد میں قومی عدالتی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارے اردگرد ایسے افراد ہونے چاہئیں جو کرپٹ نہ ہوں ? چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ انصاف کے بول بالا کیلئے نظام کے تمام حصہ داروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا? ا نھوں نے کہا کہ مقننہ ،ایگزیکٹو اور عدالتوں کو ایک دوسرے کو مستحکم کرنا ہوگا اور تمام اداروں کو اپنے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کرنا چاہیے ? چیف جسٹس نے کہا کہ محاذ آرائی نقصان دہ ہے جس سے عوامی مفاد کا نقصان ہوتا ہے ?انھوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے ملک میں آئین نافذ ہے اور جمہوریت پھل پھول رہی ہے? چیف جسٹس نے اپنے خطاب میں کہا کہ جوڈیشل پالیسی کے اعلان سے انصاف کے نظام میں بہتری کا عمل شروع ہو چکا ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ بلا تفریق انصاف فراہم کیا جائے?چیف جسٹس آف پاکستان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کو مخصوص تعداد میں کیسز دیئے جانے کی ضرورت ہے ?ایک عدالت مین زیادہ مقدمات ہوں تو دوسری عدالتوں میں بھیجنے کا نظام وضع کیا جائے ?انھوں نے شرکا پر زور دیا کہ ان کی کوششیں اوروسائل انصاف کی فراہمی کیلئے ہونی چاہئیں?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.