5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
عدلیہ اور حکومت میں تصادم شروع ہوچکا ہے، علی احمد کرد
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8657 -
کراچی … سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر علی احمد کرد کا کہنا ہے کہ اعتزا احسن نے عدلیہ اور حکومت میں تصادم سے متعلق نرم زبان استعمال کی ہے ، میرے خیال سے تصادم شروع ہوچکا ہے ?کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی احمد کرد نے کہا کہ میں نے جتنی جدوجہد کی ہے سیاست کرنا میرا حق ہے اور جب میں سیاست میں آؤنگا مزدوروں کے حقوق کی بات کرونگا اور جن مزدوروں کو حقوق نہیں مل رہے وہ سڑکوں پر احتجاج کریں? علی احمد کرد نے اعتزاز احسن کے عدلیہ اور حکومت کے درمیان تصادم سے متعلق بیان پر کہا کہ اعتزاز احسن نے نرم زبان استعمال کی ہے میرے خیال میں عدلیہ اور حکومت کے درمیان تصادم شروع ہوچکا ہے ?