تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

برطانوی بچی دنیا کی کم عمر ترین ٹیٹو آرٹسٹ بننے کی خواہش مند

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8657 -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…برطانوی کاؤنٹی ویلز سے تعلق رکھنے والی تین سالہ بچیRuby Dickinsonدنیا کی کم عمر ترین ٹیٹو آرٹسٹ بننے کے لیے انتہائی سخت محنت کررہی ہے?Rubyکے والد36سالہBlane Dickinsonویلز کے علاقے میں اپنا ٹیٹو پارلر چلاتے ہیں جہاں یہ ننھی سی بچی اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلنے کے لیے ان کا انتہائی باریک بینی اور محویت سے مشاہدہ کرتی نظر آتی ہے?Rubyپیدائشی طور پر فنکارانہ صلاحیتوں سے مالا مال ہے اور اپنی اسی مہارت کو وہ ٹیٹو گدوائی کے شعبے میں آزما کر دنیا کی کم عمر ترین ٹیٹو آرٹسٹ بننے کی تیاری کررہی ہے?تین سالہ اس ننھی سے بچی کو اس کی چوتھی سالگرہ پر والد کی جانب سے خصوصی طور پر امریکا سے منگوایا گیا خاص انک کے پین والی ٹیٹو کِٹ تحفے میں دی جائیگی جس سے وہ اپنے والد کے جسم پر اپنا پہلا ٹیٹو نقش کرے گی?واضح رہے کہ ابھی دنیا کی کم عمر ترین ٹیٹو آرٹسٹ کا اعزاز کینیڈا کی 5سالہ Emilie Darrigadeکے پاس ہے اور Rubyکے والد اپنی بیٹی کے ذریعے اس اعزاز کو اپنے پاس لانے کے لیے اُس کی اس شعبے میں سخت تربیت کر رہے ہیں?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.