تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

بھارتی شائقین آئی پی ایل میں سہیل تنویر کی پرفارمنس فراموش نہ کرپائے

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8658 -
لاہور…آئی پی ایل کے گزشتہ دو سیزن میں پاکستانی کھلاڑیوں کی عدم شرکت کے باوجود بھی انڈین پریمیئر لیگ کی انتظامیہ اور بھارتی شائقین دو ہزار آٹھ کے پہلے آئی پی ایل میں سہیل تنویر کی تباہ کن پرفارمنس کو فراموش نہیں کرپائی?آئی پی ایل کے تین سیزن کے دوران نمایاں پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کو تیئس اپریل کو ایک پروقار تقریب میں ایوارڈز دیئے جائیں گے ، ان ایوارڈز میں واحد پاکستانی نامزدگی سہیل تنویر ہیں جنہیں دو ہزار آٹھ کی پرفارمنس کی بنیاد پر بریک تھرو پرفارمنس کیلئے نامزد کیا گیا ہے ، اس کیٹیگری میں سہیل تنویر کے علاوہ آسٹریلیا کے ایڈیم گلکرسٹ اور نیوزی لینڈ کے برینڈون مک کولم بھی شامل ہیں ? سہیل تنویر نے پہلے آئی پی ایل کے گیارہ میچز میں بائیس وکٹیں لیں تھی? ان کے علاوہ پاکستان کے کسی بھی کھلاڑی کو آئی پی ایل ایوارڈ کیلئے نامزد نہیں کیا گیا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.