5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلیوں کے بیانات غلط ہیں، پی سی بی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8658 -
لاہور…پاکستان کرکٹ بورڈنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈمیں تبدیلیوں کے حوالے سے کپتان ، کوچ اور چیف سلیکٹر کے بیانات کو غلط قرار دے دیا ہے ?اتوار کو ٹریننگ کیمپ کے اختتام پر کوچ وقار یونس اور شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انکشاف کیا کہ عمرگل اور یاسر عرفات سو فیصد فٹ نہیں ہیں ان کی جگہ محمد سمیع اور محمد عرفان کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے ? بعدازاں چیف سلیکٹر محسن خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے اس کی تصدیق بھی کی،لیکن صرف دو گھنٹے بعد ہی پی سی بی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ کھلاڑیوں کے متبادل کے حوالے سے جو بیانات جاری کیے گئے ہیں وہ درست نہیں ہیں ? ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیئے پاکستان ٹیم میں دوکھلاڑیوں کی تبدیلی کی منظوری ابھی چیئرمین پی سی بی نے دینا ہے? حتمی فیصلے کا اعلان چیئرمین کی منظوری کے بعدکیا جائے گا ? اس لیئے اس حوالے سے جو بیانات دیئے گئے ہیں وہ درست نہیں ہیں ?