5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بنگلہ دیش کی انڈر19ٹیم دس روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8658 -
کراچی …ایک ایسے موقع پر جب کوئی ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے سے کترارہی ہے وہاں بنگلہ دیش کی انڈر19ٹیم دس روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئی ہے?نیشنل بنک اسپورٹس کمپلیکس میں ہونیوالی پریس کانفرنس میں ٹورڈائریکٹر سابق ٹیسٹ کرکٹر جلال الدین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش آف اسپورٹس کی انڈر19 ٹیم کا پاکستان میں دورہ کرنا خوش آئندہے?بنگلہ دیش کی ٹیم کراچی کے مختلف کلبوں سے دس میچز کھیلے گی، جو کراچی کے مختلف گراؤنڈز پر ہونگے ?بنگلہ دیشی ٹیم کے منیجرمحمود حسن کا کہنا ہے کہ انھیں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں وہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو مزید بہتر کرنا چاہتے ہیں?