تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

واپڈا نے57ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ جیت لی

NoImage -
کراچی …واپڈا نے57ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ جیت لی ہے، آخری میچ میں واپڈا نے سوئی سدرن گیس کو چار ? ایک سے مات دی?ہاکی کلب آف پاکستان میں کھیلی گئی قومی ہاکی چیمپئن شپ میں واپڈا نے مجموعی طور پر نو میچز کھیلے جن میں سے آٹھ میں کامیابی حاصل کی اور چوبیس پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ، آخری میچ مین واپڈا نے سوئی سدرن گیس کو چار ? ایک سے زیر کیا ، فاتح ٹیم کیلئے سہیل عباس ، ریحان بٹ ، وقاص شریف اور آصف مائیکل نے ایک ? ایک گول اسکور کیا ? کامیابی کے بعد واپڈا کی جانب سے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو ایک گریڈ ترقی دے دی گئی ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.