تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

آرٹیکل6 پرعملدرآمدکراناہے توکسی آمرکوپھانسی دی جائے،اعجازالحق

NoImage -
اسلام آباد…آرٹیکل6پرعملدرآمدکراناہے توکسی آمرکوپھانسی دی جائے،اس بات کا مطالبہ سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ضیاالحق کے بانی اعجازالحق نے کیا ?انہوں نے کہاکہ18 ویں ترمیم بھوکے عوام کاپیٹ نہیں بھر سکتیں?ان کا کہنا ہے کہ ترمیم کے ذریعے ملک کو لسانی بنیادپرتقسیم کرنے کی بنیا دڈالی گئی جس کے بعدانتظامی بنیادپرنہیں لسانی بنیادپرصوبے بنیں گے،پہلیہزارہ صوبہ پھر،سرائیکی اوراردوبولنے والوں کے صوبے بنیں گے،اب پاکستان کی بات کوئی نہیں کریگا،لسانی بنیادوں پرمطالبے کیے جائینگے?جماعتوں میں انتخابات کی شق ختم کرکے جمہوریت کی روح کوقتل کردیاگیا?ضیاالحق کے نام پراعتراض کرنیوالوں نے اسی آئین پر حلف اٹھایا جس آئین میں ضیا الحق کا نام بھی تھا?آج ڈیسک بجانے والے اتنے عرصے تک کیا کرتے رہے ؟اٹھارہویں ترمیم دراصل اپنے مفادات کیلئے کی گئی،آئینی ترمیم میں نیب کے ادارے کوتحفظ دیاجاناچاہیے تھا?1973کا آئین ملک کے دولخت ہونے پر بنا یا گیاتھا ?پارلیمنٹ کے منتخب وزیراعظم کوصدرکی جانب سے برطرف کرناجمہوریت نہیں?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.