5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کمپیوٹر اور فکشن فلموں کی تخیلاتی دنیا اب حقیقت کا روپ دھار رہی ہے
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8658 -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ … آپ نے تاروں ،حاشیوں اور روشنی کی لکیروں سے بنے گھر ،دیواریں اورروزمرہ استعمال کی اشیاء صرف سائنس فکشن فلموں میں ہی دیکھی ہونگی لیکن اگر یہ حقیقت کا روپ دھار لیں تو کیسا لگے گا?ہانگ کانگ میں رہائش پذیربرطانوی آرٹسٹSimon Brichنے اسی خیال اور خیالی دنیا کو حقیقی معنوں میں تخلیق کرنے کی کامیاب کوشش کو ایک ملٹی میڈیا نمائش میں پیش کردیا ہے?The Hope & Gloryنامی اس پراجیکٹ میںSimonنے قدیم سے جدید دور تک کے خیالی کرداروں اور ڈھانچوں کو نیون روشنی کی مدد سے تخلیق کیا ہے?20ہزار اسکوائر فٹ جگہ کو نمائش کے لیے استعمال میں لاتے ہوئے حقیقی معنوں میں فرنیچراور دیگر اشیاء کو نیون روشنی کی مدد سے باقاعدہ تخیلاتی روپ دے دیا گیا ہے اور ایسا لگ رہا ہے کہ واقعی کوئی شخص تاروں اور لکیروں والے سازو سامان اور فرنیچر کو استعمال کررہا ہے?Simonکا کہنا ہے کہ وہ انسانوں کے روزمرہ معمول کے حقیقی اور معنوی انداز اور خیالِ زندگی کو پیش کرنا چاہتے تھے جس کے لیے انہوں نے اس انداز کا انتخاب کیا ہے?