تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ڈکٹیٹر کا نام آئین سے نکال دیا، رضا ربانی

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8659 -
کراچی… پیپلز پارٹی کے رہنما اور آئینی اصلاحاتی کمیٹی کے چیئرمین رضا ربانی کا کہنا ہے، ڈکٹیٹر کا نام آئین سے نکال دیا،1973 کا آئین بحال کرنے پر پیپلز پارٹی کو اس کا کریڈٹ ملنا چاہئے ?یہ بات سینیٹر رضا ربانی نے کراچی ایئرپورٹ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر وفاقی وزیر محنت وافرادی قوت خورشید شاہ اور وفاقی وزیر پیٹرولیم نویدقمر بھی موجود تھے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر رضاربانی نے کہا کہ1973 کے آئین سے اس وقت کے ڈکٹیٹر ضیا الحق کا نام نکال دیا گیا ہے? اگر سابق صدر پرویز مشرف میں ہمت ہے تو وہ پاکستان آئیں اور حالات کا مقابلہ کریں? انھوں نے کہا کہ1973کا آئین شہید بابا نے بنایا تھا اسے مکمل طور پر بحال کردیا گیا ہے اور پیپلز پارٹی کواس بات کا کریڈٹ ملنا چاہئے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.