تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

وقار منوں اور مرزا اختیار بیگ کے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8659 -
کراچی …کراچی کے تھانہ درخشاں میں سابق چیئرمین اپٹما وقار منوں اور وزیر اعظم کے مشیر برائے ٹیکسٹائل مرزا اختیار بیگ نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کرائے ہیں?پولیس حکام کے مطابق سابق چیئرمین اپٹما وقار منوں کی جانب سے وزیر اعظم کے مشیر مرزا اختیار بیگ اور مرزا اشتیاق بیگ کے خلاف مقدمہ درج کرایاہے،مقدمہ میں اقدام قتل، ہراساں کرنے ،تشدد کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کی دفعات شامل کی گئی ہیں اورمقدمہ درج ہونے کے بعد کیس تفتیشی حکام کے سپرد کردیا گیا ہے?جبکہ پولیس حکام نے بتایاکہ مرزا اشتیاق بیگ کی جانب سے بھی سابق چیئرمین اپٹما وقار منوں کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ147،148،149اور 506بی کی دفعات کے تحت درج کرادیا گیاہے?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.