5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
یورپ میں آتش فشاں کی راکھ:یوتھ باکسنگ چیمپئن شپ موخر
NoImage -
کراچی…شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر… یورپ میں آتش فشاں کی راکھ سے فضائی ٹریفک متاثر ہونے کے باعث آذر بائی جان کے دارالحکومت باکو میں عالمی یوتھ باکسنگ چیمپئن شپ دو دن کیلئے موخر کردی گئی ہے? پہلے سے شیڈول کے مطابق چیمپئن شپ کا آغاز 23 اپریل سے ہونا تھا لیکن اب یہ 25 سے شروع ہوگی? پاکستان کی چار رکنی باکسنگ ٹیم بھی اس ایونٹ میں شرکت کررہی ہے، اس کی روانگی بدھ کی صبح کی تھی لیکن اب نئی صورتحال کے باعث اس کی روانگی بھی دو دن بعد ہوگی? چیمپئن شپ میں 109 ممالک کے ساڑھے پانچ سو سے زائد باکسرز شرکت کررہے ہیں جو 44 میڈلز کیلئے مقابلہ کریں گے? اس سے قبل 2008 ء میں میکسیکو میں ہونے والی چیمپئن شپ میں 66 ممالک نے شرکت کی تھی اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ رواں سال 43 زائد ممالک اس چیمپئن شپ میں شریک ہورہے ہیں? چیمپئن شپ کے پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق 23 اپریل کو ہونا تھا لیکن پھر بعد میں آئبا اور باکو کی مقامی آرگنائزنگ کمیٹی نے اس کے آغاز میں دو دن کی تاخیر کا اعلان کیا ہے اب چیمپئن شپ 25 اپریل سے شروع ہوگی? ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے دستے میں لائٹ فلائی ویٹ میں عبید علی، فلائی ویٹ میں سید محمد آصف، بینٹم ویٹ میں عطاء اللہ اور لائٹ والٹر میں تنویر احمد مخالف باکسروں کا مقابلہ کریں گے? ٹیم کے کوچ کیوبن فرانسسکو ہرنانڈیز اور منیجر علی اکبر شاہ ہوں گے? آئبا یوتھ ورلڈ چیمپئن شپ ہر دو سال بعد منعقد ہوتی ہے? اس کا آغاز 1979ء جاپان کے شہر یوکوہاما سے ہوا تھا، ابتدا میں اس چیمپئن شپ کا نام آئبا ورلڈ کیڈٹ چیمپئن شپ تھا جو بعد میں تبدیل کرکے آئبا یوتھ ورلڈ باکسنگ چیمپئن رکھا گیا? اس چیمپئن شپ میں 17 سے 18 سال کی عمر کے باکسرز مختلف ویٹ کیٹگریز کے 48 کے جی، 51، 54، 57، 60، 64، 69، 75، 81، 91 کے جی اور پلس 91 کے جی کے مقابلوں میں حصہ لیں گے?