5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پشاور:کوہاٹ دھماکے کے دو زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال سے فارغ
NoImage -
کوہاٹ … کوہاٹ کے علاقے کچہ پخہ میں ہونے والے دھماکوں کے دو زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے?کوہاٹ خود کش دھماکوں کے انیس زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور لایا گیاتھا? جن میں سے دو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے? سترہ میں سے دو زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے بعد فارغ کردیا گیا ہے جبکہ پندرہ زخمی تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے?