5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پنجاب حکومت راہ میں رکاوٹ ڈال رہی ہے ، ایم کیوایم
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8659 -
لاہور…ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت ان کی جماعت کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہی ہے لیکن وہ صوبے کے غریب اور متوسط طبقے کو اس کے حقوق دلا کر رہیں گے?یہ بات ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سربراہ سیف یار خان نے کمیٹی کے دیگر ارکان اور ارکان اسمبلی کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہی? ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے25اپریل کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت طلب کی تھی جو سیکورٹی خدشات پر نہیں دی گئی اور کہاگیا کہ کنونشن چار دیواری کے اندر کیا جائے?جس پر الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم کی اجازت طلب کی گئی وہاں بھی انکار کر دیاگیاہے?ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم محاذ آرائی نہیں چاہتی، اس لئے اب25اپریل کو کنونشن الحمراہال لاہور ، آرٹس کونسل ملتان اور نیشنل کالج فار آرٹس راولپنڈی میں منعقد کیا جائے گا?