5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
جماعتوں کے بجائے افراد کو کالعدم قرار دیاجائے،علامہ عباس کمیلی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8660 -
کراچہ…جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کا العدم جماعتوں کی سرپرستی کرہی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اب جماعتوں کے بجائے افراد کو کالعدم قرار دیاجائے ?کراچی میں الائنس کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عباس کمیلی نے کوئٹہ، کوہاٹ اور ہنگو سمیت دیگر شہروں میں اہل تشیع افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کی اور کیا اسے بند کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں ?انہوں نے الزا عائد کیا کہ گذشتہ5 سالوں میں کوئٹہ میں شیعہ عمائدین کو شہید کیا گیا لیکن ایک بھی گرفتاری نہیں ہوئی جس سے وزیر اعلی? بلوچستان کا کردار بھی مشکوک ہے? انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبہ بلوچستان کو دہشت گردوں کے نرغے سے آزاد کرانے کے لئے فوجی آپریشن کیا جائے?علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ ہم صرف پاکستان کی بقا اور عزت کی خاطر صبر کا دامن تھامے ہوئے ہیں رکھیں ایسا نہ ہو کہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں سے مدد طلب کریں?