تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

جماعت اسلامی کا لوڈ شیڈنگ ،بدامنی اورمہنگائی کیخلاف تحریک کا اعلان

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8660 -
پشاور…جماعت اسلامی نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ،بدامنی ،مہنگائی ،بیروزگاری اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ?جماعت اسلامی سرحد کے زیراہتمام بلدیاتی کنونشن میں منظور کی جانے والی قراردادوں میں فاٹا ،ہزارہ اور سرحد بھر میں بدامنی اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور انہیں حکومت کی ناکامی سے تعبیر کرتے ہوئے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ? ایک اور قرارداد میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے اور الیکشن شیڈول کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا گیا? کنونشن سے خطاب جماعت اسلامی کے نائب امیر سراج الحق نے کہا کہ ایک طرف دہشت گردی میں عوام کا خون ناحق بہہ رہا ہے جبکہ دوسری جانب حکومت کی معاشی دہشت گردی سے ان کا خون خشک ہو رہا ہے ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.